سردی بڑھتے ہی سندھ بھر میں گیس کی طلب میں اضافہ

سندھ بھر میں گیس کی طلب1300ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھ کر1450 ہو گئی

جمعرات 24 دسمبر 2015 15:35

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ مو سم سر ما کے آ تے ہی پو رے سندھ اور کرا چی میں گیس کی طلب میں نما یاں اضا فہ ہو ا ہے گز شتہ سال اس مو سم میں سندھ بھر میں گیس کی طلب1300ایم ایم سی ایف ڈی تھی جواب بڑھ کر1450ایم ایم سی ایف ڈی ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں150ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی کا سا منا ہے اسی طرح کرا چی میں گیس کی طلب800ایم ایم سی ایف ڈی بڑ ھ کر900ایم ایم سی ایف ڈی ہو گئی ہے جس سے کراچی میں بھی100ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے چیف منیجر میڈیا ریلیشنز عنایت اللہ اسماعیل کے مطابق گز شتہ چند ہفتوں سے اولڈ سٹی کے علا قوں لیا ری،کھا را در،ڈی ایچ اے،کلفٹن اور آ ئی آ ئی چندر یگر روڈ کے ملحقہ علاقو ں کے گھر یلو صا ر فین کی جا نب سے کمپنی کو گیس کی فرا ہمی میں کمی کی شکا یا ت موصو ل ہو ر ہی ہیں اس کے سا تھ سا تھ صنعتی یونٹس خصو صا ً سا ئٹ کے صنعتی ایریا کے آ خر حصہ میں وا قع یو نٹس کی جا نب سے بھی پر یشر میں کمی کی شکا یا ت مسلسل موصو ل۱ ہو رہی ہیں تاہم مو سم سرما میں پر یشر میں کمی معمو ل ہے لیکن صا ر فین کو پر یشا نی سے بچا نے کی خا طر کمپنی کی تقسیم کے پو رے نظام میں و فاقی کا بینہ کی اقتصا دی را بطہ کمیٹی کی منظو ر شدہ "گیس لوڈ مینجمنٹ پلا ن"پر عمل کر ر ہی ہے اس پلا ن کے تحت گیس کی فرا ہمی پہلی تر جیح گھر یلو صا ر فین کو دی جا تی ہے جس کے بعد صنعتی کمر شل اور سی این جی سیکٹر ز آ تے ہیں کمپنی اس لوڈ مینجمنٹ پلان کے نفا ذ پر عمل درآ مد کر تے ہو ئے ہراتوار کو صنعتی علا قو ں میں گیس بندش کر تی ہے جبکہ سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ میں تین دن گیس فراہمی بند ر کھی جا تی ہے اس اقدا م سے ہفتہ کے بقیہ د نوں میں گیس کے پر یشر کو بر قرار ر کھنے میں مدد ملتی ہے دوسری جانب تقسیم کے مرحلے میں خوبصورت حال پرقابوپانے کے لیے سوئی سدرن گیس پرانے نیٹ ورک کی بحالی کے پروجیکٹس پرکام کررہی ہے اوراس کے علاوہ سندھ بھراورکراچی میں اوورہیڈ اورزیرزمین گیس لیکیج کاسروے اور اس کی روک تھام کیلئے بھی کام جاری ہے،اس کے ساتھ ہی صوبہ میں گیس چوری کے بڑھتے ہوئے رجحان سے گیس کے ضیاع کی نامعلوم مقدار یوایف جی اورپائپ لائنوں سے ضیاع کے نتیجے میں کمی واقع ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

منیجر مڈیا ایس ایس جی سی کے مطابق گیس کی کمی پر قابو پانے اور نقصانات کے تدارک کیلئے کمپنی پائپ لائنوں کی مرمت وبحالی کی اسکیموں پرعمل درآمد کررہی ہے اورگیس کی چوری کی روک تھام کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں،اس سلسلے میں مستقبل کے منصوبوں میں کراچی کاٹھور سے سرجانی ٹاؤن تک پائپ لائن کی توسیع کاپروگرام ہے،جس سے اس پورے راستہ کے علاقوں کوگیس کانظام بہتر ہوگا جس میں سائٹ کے صنعتی علاقے کاآخری حصہ بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ کورنگی اورلانڈھی کے درمیان پائپ لائن کی توسیع کے ذریعے صنعتی نیٹ ورک کی گنجائش میں بھی اضافہ کیاجائے گا۔ایک اور پروجیکٹ بھی جلد شروع کیاجارہا ہے جس میں ڈی ایچ اے ڈی سلینیشن پلانٹ سے کلفٹن ڈولمن مال تک پائپ لائن کی توسیع کی جائے گی اوران علاقوں کے صارفین کوگیس بہتر پریشر کے ساتھ فراہم کی جاسکے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں