سر کاری تعطیلا ت کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ کے لئے 3روز تک محدود ر ہنے وا لے کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ میں مجمو عی طو ر پر مند ی کا ر حجان رہا

جمعرات 24 دسمبر 2015 15:37

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء) سر کاری تعطیلا ت کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ کے لئے 3روز تک محدود ر ہنے وا لے کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ میں مجمو عی طو ر پر مند ی کا ر حجان غالب رہا اور کے ایس ای 100انڈ یکس32700پوا ئنٹس سے گھٹ کر32500پوا ئنٹس کی سطح پر بند ہوا،مجمو عی طو ر پر58.39فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں جبکہ سر ما ئے کے مجمو عی حجم میں53ارب رو پے سے زا ئد رو پے کی کمی ر یکا رڈ کی گئی ۔

کرا چی اسٹاک ما ر کیٹ میں رواں کا رو با ری ہفتے کا آغا ز مندی سے ہوا اور مندی کا یہ تسلسل بدھ کے روز تک برقرار رہا جس کے باعث انڈ یکس32700اور32600پوا ئنٹس کی2با لا ئی حد سے نیچے گر گیا ۔تین کا رو باری د نوں میں انڈ یکس32836پوا ئنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تا ہم مندی غا لب آ جا نے کے با عث انڈ یکس32491پوائنٹس کی کم تر ین سطح پر بھی د یکھا گیا ۔

(جاری ہے)

کرا چی اسٹا ک ما ر کیٹ کی ر پو رٹ کے مطا بق 3د نوں تک محدود ر ہنے وا لے کا رو باری ہفتہ کے دوران کے ایس ای100انڈ یکس میں 276.29پوا ئنٹس کی کمی ر یکا رڈ کی گئی اور انڈ یکس 32658.97پوا ئنٹس سے کم ہو کر 32500.75پوا ئنٹس پر بند ہوا اسی طرح 217.48پوا ئنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈ یکس 19319.32پوا ئنٹس سے گھٹ کر 19101.84پوا ئنٹس اور کے ایس ای آ ل شیئرز انڈ یکس 22741.42پوائنٹس سے کم ہو کر 22586.95پوا ئنٹس پر آ گیا ۔

ما رکیٹ میں تین د نوں کے دو را ن ز یا دہ سے ز یا دہ10کروڑ45لاکھ3ہزار حصص کے سو دے ہو ئے اور ٹر یڈ نگ و یلیو 6ارب رو پے ر یکا رڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم 7کروڑ 85لاکھ61ہزار حصص کا کا رو با ر ہوا تھا اور ٹر یڈ نگ و یلیو 5ارب رو پے تک محدود ر ہا تھا ۔رواں ہفتہ تین کا رو باری د نوں میں مارکیٹ کے سرمائے میں 53ارب89کروڑ25لاکھ90ہزار978روپے کی کمی ر یکا رڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سر ما ئے کا مجمو عی حجم 68کھرب 95ارب59کروڑ91لاکھ14ہزار465رو پے سے کم ہو کر 68کھرب41ارب70کروڑ65لاکھ57ہزار487رو پے رہ گیا ۔

کرا چی اسٹاک ما ر کیٹ میں 3روز تک محدود ر ہنے وا لے کا رو بار ی ہفتہ کے دو ران مجمو عی طو رپر 984کمپنیوں کا کا رو با ر ہوا جس میں سے 379کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضا فہ ،532میں کمی اور 73کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام ر ہا ۔کا رو بار کے لحاظ سے حبیب بینک ،بال گلاس، پاک الیکٹرون ،سو ئی نا درن گیس ،ٹی آ ر جی پاک لمیٹڈ ،فو جی فر ئیلا ئز ر ،بینک الفلا ح اور جہا نگیر صدیق کمپنی سر فہر ست ر ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں