کراچی، مسیحی برادری کا ” عافیہ رہائی دستخطی مہم کیمپ“ کا جوش و خروش کے ساتھ دورہ

چند گھنٹوں میں ہزاروں پوسٹ کارڈپر دستخط

جمعرات 24 دسمبر 2015 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء) پاکستانی مسیحی برادری نے اپنے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر عافیہ موومنٹ اور سول سوسائٹی کے زیراہتمام عیسیٰ نگری میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کیلئے لگائے جانے والے ” عافیہ رہائی دستخطی مہم کیمپ“ کا جوش و خروش کے ساتھ دورہ کیا اور چند گھنٹوں میں ہزاروں پوسٹ کارڈپر دستخط کر کے امریکی صدر باراک اوبامہ اورامریکی انتظامیہ سے اپیل کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرکے پاکستانی مسیحی برادری کو کرسمس اور نئے سال کا تحفہ دیں۔

عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے کاروا ن غیرت کے سلسلے میں عیسی نگری ، کراچی میں ” عافیہ رہائی دستخطی مہم کیمپ“ کا انعقاد کیا گیا، عافیہ صدیقی جو کہ بارہ سال اور نو ماہ سے امریکی قید میں ہیں اور2010 ء سے ایک ایسے جرم کی پاداش میں 86 سال کی سزا کاٹ رہی ہیں جو کہ پاکستان، افغانستان یا امریکی سرزمین پر وقوع پذیر ہی نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کیمپ کا دورہ کرنے والے مسیحی بھائی اور بہنوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور امریکی حکومتوں کوعافیہ صدیقی کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور زیادتیوں کو مزید جاری رکھنے کا سلسلہ ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے چاہئے۔ پاکستانی مسیحی برادری کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے بین الاقوامی سطح پر مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیا جاسکتا ہے اور ان کی رہائی و وطن واپسی پاکستان اور عالمی سطح پر قیام امن کیلئے کی جانے کوششوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں