آئی جی سندھ کی قائد اعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر صوبے بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کرنے کی ہدایت
جمعرات 24 دسمبر 2015 20:22
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور کرسمس کے موقع پر صوبے بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق قائد اعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر صوبے بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام گرجا گھروں ،مشینری اسکولز اور کرسچن کمیونٹی کے دیگر رہائشی مقامات کی فہرستوں کے مطابق ضلعی سطح پر اہلکار تعینات کیے جائیں ۔
آئی جی سندھ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس تقریبات کے آغاز سے اختتام تک تھانہ سپروائزی افسران علاقے میں موجود رہیں اور متعلقہ وائر لیس کنٹرول بیس سے رابطے میں رہتے ہوئے اپنی پوزیشن اور سکیورٹی کی صورت حال کی اطلاع دیتے رہیں ۔(جاری ہے)
آئی جی سندھ نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے یوم پیدائش پر اعلیٰ حکومتی شخصیات سمیت عوام کی کثیر تعداد مزار قائد اعظم پر حاضری دے گی ۔
مزار کے اندرونی حصوں ،مرکزی گیٹ اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے ۔تمام ضروری انتظامات ،بم ڈسپوزل اسکواڈ ،سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر تمام پولیس رینجز میں مختلف تھانوں کے لحاظ سے پٹرولنگ ،پکٹنگ ،رینڈم اسنیپ چیکنگ ،موٹر سائیکل اور پیدل گشت کو انتہائی مربوط اور موثر بنایا جائے اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کے سلسلے میں سادہ لباس اہلکاروں کو خصوصی ذمہ داری سونپی جائے تاکہ ایڈوانس انٹیلی جنس کلیکشن اور شیئرنگ کی بدولت جرائم کی بروقت روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار