عید میلاد النبی ہی امت کی وحدت کا مرکز ہے جس سے ہر کلمہ گوں متفق اور متحد ہے،سید ناظر عباس تقوی

جمعرات 24 دسمبر 2015 20:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کراچی میں بارہ ربیع الاول کے جلوسوں میں شرکت کی اور مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کہاں کہ پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی کی ولادت پر امت مصطفی کی وحدت اور اتحاد سے ہی دشمن خوف زدہ ہے ۔آج تمام مکاتب فکر کے لوگ اپنے اپنے انداز میں پیغمبر اکرم کی ولادت کا جشن منارہے ہیں عید میلاد النبیُ ہی امت کی وحدت کا مرکز ہے جس سے ہر کلمہ گوں متفق اور متحد ہے ۔

ہمیں چائیے کہ اس پر آشوب دور میں پیغمبر اکرم کی صیرت کو عوام میں اجاگر کریں پیغمبر اکرم کی زات ہی تھی کہ جس نے تمام مسلمانوں کے درمیان اختلافات اور انتشار کو ختم کرکے تمام اصحاب کو ایک دوسرے کا بھائی قرار دیا ۔

(جاری ہے)

عرب اور عجم کے تصب کو جڑ سے اکھاڑ دیا آج ہمیں سیرت مصطفی پر چلتے ہوئے تمام بروہی اختلافات کو بلائے تاک رکھ کر اسلام دشمن قوتوں کے خلاف متحد ہوجانا چائیے ۔

اور کفر کی وہ طاقتیں جو اسلام کے خلاف شازشیں کررہی ہیں اور امت کو مختلف گروہوں میں تقسیم کرنے میں مصروف عمل ہیں اُن قوتوں کو یہ پیغام دے دیں کہ مسلمانوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں پایا جاتااور وہ تکفیری گروہوں جو استعمار کے آلہ کار ہیں اُن کا مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔یہ دہشت گردوں کا وہ گروہوں ہے جو عزاداری سید الشہداء اور جشن عید میلاد النبیُ کا بھی مخا لف ہے ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک اس اتحاد اور وحدت کے سفر کو جاری رکھیں گے اور اسی عظت احترام وعقیدت کے ساتھ جشن مصطفی منا تے رہیں گے اور اس راستے میں آنے والی کسی روکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں