ہمیں آج امن، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی پہلے سے زیادہ اشد ضرورت ہے، وسیم اختر
قائدتحریک نے ہمیشہ ہمیں انسانت کا درس دیا اور اسی پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے خدمت خلق فاوٴنڈیشن کی بنیاد رکھی، منوہر لال
جمعرات 24 دسمبر 2015 20:28
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء)25 دسمبر کرسمس کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف نائن زیرو پر ہر سال کی طرح امسال بھی کرسمس ڈے منایا گیا اور کیک کاٹا گیا۔ کرسمس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ماؤں، بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں بچیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لندن سے براہ راست ٹیلیفونک خطاب کیا ۔
تقریب میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان، اراکین رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ، کمال ملک، ریحانہ نسرین، محمد حسین اور ارشد حسن، حق پرست نامزد میئر برائے کراچی وسیم اختر، ایم کیو ایم کی مرکزی اقلیتی امورکمیٹی اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔(جاری ہے)
کرسمس ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ہمیں آج امن، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی پہلے سے زیادہ اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کا ہر مذہب ہمیں انسانیت اور امن و آشتی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک نے ہمیشہ یہی درس دیا کہ ہمیں بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب و فقہ کے صرف اور صرف انسانیت کی بنیاد پر ہر انسان کی خدمت کرنی ہے۔ انہوں نے مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائدتحریک الطا ف حسین کے فکر و فلسفے نے ملک بھر کے عوام کوایک گلدستے کے مانند بنادیا ہے جس میں تمام مذاہب اور ہر رنگ و نسل کے افراد شامل ہیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم اقلیتی امور کے انچارج منوہرلال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ ہمیں انسانت کا درس دیا اور اسی پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے خدمت خلق فاوٴنڈیشن کی بنیاد رکھی جہاں سے بلاتفریق نسل و مذہب ہر انسان کی خدمت کی جارہی ہے۔ اس موقع پر پادری انور جاویدشیفرڈ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین پاکستان کے واحد لیڈر ہے جن کے دل میں تمام مذہب و رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے یکساں محبت و عقیدت ہے اور یہی وجہ ہے کہ چاہئے سکھ برادری کا مذہبی تہوار ہو، ہندو برادری کا مذہبی تہوا ر ہو یا عیسائی برادری کا مذہبی تہوار ہو انہوں نے تمام مذاہب کے تہوار اپنے گھر نائن زیرو پر منعقد کرکے بھائی چارے کی وہ مثال قائم کی ہے جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ اس موقع کرسمس ڈے کے سلسلے میں الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرو کو برقی قمقموں کرسمس ٹری سے سجایا گیا اور نائن زیرو کے سامنے پنڈال اور اسٹیج بنایا گیا جبکہ شرکاء کے لئے خصوصی کرسیوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر بچوں اور بچیوں نے سانٹا کلاوٴس کے ساتھ سیلفیاں بنائی اور ساتھ ہی ان میں ٹافیاں، بسکٹس اور دیگر تحائف بھی تقسیم کئے گئے جبکہ اس موقع پر مختلف چرجز کی ٹیموں نے ویلکم سونگ اور کرسمس کی مناسبت سے خصوصی ٹیبلو بھی پیش کیا۔ اس موقع الطاف حسین نے شرکاء سے خصوصی خطاب بھی کیا اور پوری دنیا میں بسنے والے عیسائیوں کو کرسمس کی مبارکباد بھی پیش کی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی
پاکستان میں صرف 5 فیصد لوگ ہی پسند کی شادی کر پاتے ہیں،گیلپ سروے
کراچی، کم سن بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
ْپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں 19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
کراچی: سفید کرولا گینگ سرگرم، پولیس وردی پہن کر امریکا سے آئی خاتون کو لوٹ لیا
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی
سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
محکمہ اوقاف اور شہریوں میں زمین کی ملکیت کے تنازع کا کیس، التوا مانگنے پر چیف جسٹس برہم
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف