ایم کیوایم کے تحت جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں 26دسمبر کو پرنور محفل ذکر مصطفےٰ کا انعقاد کیاجائے گا

جمعرات 24 دسمبر 2015 20:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں 26دسمبر 2015بروز ہفتہ بعد نمازعشاء جناح گراؤنڈ آباد میں پرنور محفل ذکر مصطفےٰ کا انعقاد کیاجائے گا جس میں ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں حضرات بارگاہِ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کریں گے اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے ۔

(جاری ہے)

محفل ذکر مصطفے میں شرکت کیلئے ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کی جانب سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو شرکت کی دعوت دی جاچکی ہے جبکہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں محفل ذکر مصطفے ٰ کے انتظامات کا آغاز بھی کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں