مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب

ہفتہ 26 دسمبر 2015 13:06

کراچی ۔ 26 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 دسمبر۔2015ء) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر جمعہ کو مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ کے فرائض سنبھالے اور سلامی پیش کی۔ کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی میجر جنرل ندیم رضا نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ اس موقع پر سینئر فوجی افسران موجود تھے۔ بعد ازاں تینوں مسلح افواج کی جانب سے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں