محبت وخوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس ہوگئے

ہفتہ 26 دسمبر 2015 13:48

محبت وخوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس ہوگئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) محبت اور خوشبو کی شاعرہ قرار دی جانے والی پروین شاکرکوہم سے بچھڑے 21 برس گزر گئے مگر اپنے خوبصورت اشعار کے ذریعے وہ چمن اردومیں ہمیشہ مہکتی رہیں گی۔ اردو ادب کے منفرد لہجے کی حامل پروین شاکر 24نومبر 1952ء کو کراچی میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔

(جاری ہے)

پروین شاکر کو اردو ادب کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت کم عرصے میں اندرون اور بیرون ملک بے پناہ شہرت حاصل ہوگئی، انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور آدم جی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ دسمبر 1994 ء کو اردو ادب کو مہکانے اور ادبی محفلوں میں شعر کی خوشبو بکھیرنے والی پروین شاکر 26 دسمبر کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں چل بسی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں