کراچی،مدرسہ خدیجتہ الکبریٰ میں حفظ و قرآن کرنیوالی طالبات کیلئے دیئے گئے استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ 26 دسمبر 2015 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) مدرسہ خدیجتہ الکبریٰ میں 26 ؍دسمبر کو حفظ و قرآن کرنیوالی طالبات کیلئے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر اسلامی یکجہتی کونسل کے جنرل سیکرٹری علامہ قاری سجاد تنولی نے حفظ قرآن کرنے والی طالبات میں اسناد و انعقامات تقسیم کیئے جبکہ اس موقع پر و مولانا نور الرحمن رحمانی بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

اس موقع پر علامہ قاری سجاد تنولی نے کہا کہ مدرسہ خدیجتہ الکبریٰ طالبات ماہر اساتذہ کی زیر سرپرستی میں قرآن حفظ و دینی و دنیاوی تعلیمات کے ساتھ ساتھ ہنر مندی بھی سکھاتا ہے اور بیوہ خواتین کو سلائی و کڑائی کا ہنر دیا جاتا ہے اور اُنہیں سلائی مشین بھی مہیا کیا جاتی ہے تاکہ وہ اپنے گھر کا گذر بسر کرسکیں اور کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مدرسہ کی انتظامیہ سالا سال سے بلاتفریق تمام طالبات کو دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہا ہے ۔ مدرسہ طالبات کی پرورش میں اپنی مدد آپ کے تحت ان کا مستقبل کو خوشگوار بنانے میں کوشاں ہے۔ طالبات کو بلا تفریق تعلیم و تربیت کیلئے مالی اعانت بھی کی جاتی ہے اورطالبات کو میٹرک تک تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ استقبالیہ کے اختتام پر ملک کی سلامتی و استحکام خصوصاً پاک فوج و پاک رینجرز کیلئے دعا ئیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں