آصف علی زرداری نے پارٹی کے مرکزی رہنما فاروق ایچ نائیک کو فوری طور پر دبئی طلب کرلیا

ہفتہ 26 دسمبر 2015 19:41

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینئر قانون دان فاروق ایچ نائیک کو فوری طور پر دبئی طلب کرلیا ہے ۔سابق صدر کی ہدایت پر دبئی پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر فاروق ایچ نائیک سے وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز کو ازخود اختیارات کا نوٹی فکیشن جاری کرنے ،سندھ کے امور میں مداخلت اور دیگر امور پر قانونی مشاورت کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مشاورت میں پیپلزپارٹی کی جانب سے اس معاملے کو متوقع طور پر عدالت میں چیلنج کرنے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں