کراچی واٹر بورڈ نے 45 ہائیڈرینٹ کے لائسنس منسوخ کردیئے

ہفتہ 26 دسمبر 2015 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 دسمبر۔2015ء) کراچی واٹر بورڈ نے 45 ہائیڈرینٹ کے لائسنس منسوخ کردیئے ،جبکہ غیر قانونی ہائیڈرینٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئیکئی ہائیڈرینٹ مسمار کردیئے،سپریم کورٹ نے ہائیڈرینٹ سے متعلق درخواست پر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کو زیر زمین پانی کے ہائیڈرینٹ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا جس پر واٹر بورڈ کی جانب سے لسبیلہ اور تین ہٹی کے علاقے میں واقع ہائیڈرینٹ کے خلاف کی جارہی ہے،آپریشن کے دوران کھارے پانی کے ہائیڈرنٹ کو دی جانے والی میٹھے پانی کی لائن بھی پکڑی گئی،ہائیڈرنٹ کو 6 انچ میٹھے پانی کی زیر زمین لائن سے پانی فراہم کیا جاتا رہا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت 45 ہائیڈرینٹ کے لائسنسز منسوخ کردئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں