چند کارکنان کے احتجاجی مظاہرے سے مجھے ڈرا کر من پسند فیصلے نہیں کراسکتے، عمران خان
تحریک انصاف میں آئندہ 2 سے 3 ماہ میں انٹراپارٹی الیکشن کرائے جائیں گے،کارکن جسے چاہیں منتخب کرلیں لودھراں میں جانگیرترین کی فتح سے ثابت ہوتا ہے 2013ء میں ہونیوالے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی، سربراہ پاکستان تحریک انصاف
ہفتہ 26 دسمبر 2015 21:48
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ چند کارکنان کے احتجاجی مظاہرے سے مجھے ڈرا کر من پسند فیصلے نہیں کراسکتے۔ تحریک انصاف میں آئندہ 2 سے 3 ماہ میں انٹراپارٹی الیکشن کرائے جائیں گے،کارکن جسے چاہیں منتخب کرلیں، میں کسی کو عہدہ نہیں دوں گا۔ لودھراں میں جانگیرترین کی فتح سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ 2013ء میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی۔
جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو تحفظات کے باوجود قبول کیا۔ آئندہ ملک میں شفاف الیکشن کرانے کے لیے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں۔ دھاندلی کے خاتمے تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار ہفتے کو انصاف ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے احتجاج کرنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ماضی میں ہونے والے تنظیمی الیکشن میں شکایات سامنے آئی تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔
پارٹی میں شفاف انتخابات کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چند افراد مل کر مخصوص ایجنڈے کے لیے احتجاج کررہے ہیں، احتجاج کرنے والے سمجھ لیں کہ ان کا کپتان ڈرنے والا نہیں، کپتان میرٹ پر فیصلے کرتا ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کے خلاف جن لوگوں نے کام کیا ہے ان کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے رہنما اشرف قریشی کو پہلے کراچی کا صدر بنایا تھا، وہ اس وقت بھی خوش نہیں تھا اور نہ پہلے کبھی خوش رہا ہے۔ چند لوگوں کے احتجاج پر علی زیدی کو پارٹی سے نہیں نکالوں گا وہ پارٹی میں رہیں گے۔ اس موقع پر ایک کارکن نے نعرہ لگایا علی زیدی کو پارٹی سے باہر نکالیں۔ عمران خان نے جواب میں کہا کہ علی زیدی تو نہیں جائے گا آپ جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج ثابت کرتا ہے کہ ہماری جماعت میں جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی نعروں سے نہیں آتی بلکہ محنت کرنے سے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف ہم نے دھرنا دیا آج 126 دن کے دھرنے کی بدولت یہ ثابت ہوا ہے کہ ملک میں تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے جس کا واضح ثبوت لودھراں کا الیکشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کامیابی کی منزل کی طرف گامزن ہے، آئندہ انتخاب میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جو غلطیاں ہوئی ہیں ان کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں جلد تنظیمی انتخابات ہوں گے، کارکن میرٹ پرقیادت کا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں جلد ممبرسازی مہم شروع کرے گی۔ عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بادشاہت نہیں بلکہ جمہوریت نافذ ہے ہم تمام فیصلے میرٹ پر کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملک میں بھی اصل جمہوریت آئے اور بادشاہت کا خاتمہ ہو اور اس کے لیے عوام کو آگے آنا ہوگا، بادشاہت کے نظام کے پہلے مرحلے کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ شاہانہ پروٹوکول ختم کیا جائے اسی لیے ہم نے خیبرپختونخوا میں وی وی آئی پی پروٹوکول کے موقع پر ٹریفک کو بند کرنے پر پابندی لگائی ہے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو۔ عمران خان نے کہا کہ عوام کے مسائل کے لیے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رینجرزاور پولیس مشترکہ کاروائیاں،9ملزمان گرفتار
تجاوزات کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے،کمشنر کراچی
سوئی سدرن گیس کا پیراڈائز بیکرز فیکٹری پر چھاپہ ، ایف آئی آر درج
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،جام اکرام اللہ دھاریجو
کوئی کسان اپنی زرعی زمین فروخت کریگا تو اس کو کسان کارڈ حکومت کو واپس کرنا ہوگا،سردار محمد بخش مہر
دوسرے منصوبوں کے ساتھ سکھر حیدرآباد موٹروے کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترجیح دی جائے، ناصر حسین ..
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری
سندھ آئندہ تعلیمی سال سائنس کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے طور پر منایا جائیگا۔ سید سردار علی شاہ
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی