واٹر بورڈ نے تین ہٹی و قر ب و جوار کے علا قوں میں آپریشن کر کے 10 سے زائد ہا ئیڈ رینٹس کی تنصیبات مکمل طور پر مسمار کر دیں

ہفتہ 26 دسمبر 2015 21:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء)سپریم کو رٹ کے احکامات پر عمل کر تے ہو ئے واٹر بورڈ نے ہیوی مشینری کے ذریعے زیر زمین پا نی کے ہا ئیڈ رینٹس مسمار کر نے کے لئے تین ہٹی و قر ب و جوار کے علا قوں میں آپریشن کر تے ہو ئے 10 سے زائد ہا ئیڈ رینٹس کی تنصیبات مکمل طور پر مسمار کر دیں اور زیر زمین خفیہ طور پر بچھا ئے گئے پا ئپ لا ئنوں کو اکھاڑ پھینکا اور سامان قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق سپریم کو رٹ نے ہیو من رائٹس پٹیشن پر واٹر بورڈ کو Subsoil Water کے ہا ئیڈ رینٹس کو بند کر کے مسمار کر نے کے احکامات جا ری کئے جن پر عملدر آمد کر تے ہو ئے ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کی ہدایت پر واٹر بورڈ کے افسران نے جمعرات اور جمعہ کو زیر زمین پا نی کے تمام ہا ئیڈ رینٹس کو بند کر ا دئیے ، دوسرے مر حلے میں ہفتہ کو واٹر بورڈ نے پو لیس کی بھا ری نفری کے ہمراہ تین ہٹی کے علا قہ میں آپریشن کا آغاز کیا اس مو قعہ پر ڈی ایس پی سید ارشد معصو می ، ایس ایچ او جمشید کوارٹر ،اخلا ق احمد خا ن اور ارشاد سومرو کے علا وہ انچارج ہا ئیڈ رینٹس تا بش رضا ، میجر محمد نواز گوندل اور بلک ٹرانسمیشن کا عملہ موجود تھا ، آپریشن کے دوران شام 6 بجے تک 11 ہا ئیڈ رینٹس مکمل طور پر گرا دئیے گئے ، ہا ئیڈ رینٹس کے با ہر ٹینکرز ، ٹرک ، بسیں اور رکشہ وغیرہ کھڑے کر کے یہ تا ثر دیا گیا کہ یہ ہا ئیڈ رینٹس طویل عر صہ سے بند ہیں ، جب واٹر بورڈ کے اسٹاف نے اندر جا کر کھدا ئی کی تو سینکڑوں فٹ 2 انچ سے لے کر 8 انچ تک کے اسٹیل پائپ کا زیر زمین جا ل بچھا رکھا تھا ، اور ہا ئیڈ رینٹس کے 10 سے زائد فلنگ پوائنٹس بنا ئے ہو ئے تھے جبکہ جبکہ زیر زمین پا ئپ سے واٹر بورڈ کا پا نی چوری کیا جا رہا تھا بعض ہا ئیڈ رینٹس پر کنویں (بو رنگ ) بھی نہیں تھے ، ہا ئیڈ رینٹس ہزاروں گز کے پلا ٹس کی چار دیواری بنا کر قا ئم کئے گئے تھے خفیہ ہا ئیڈ رینٹس کی علا قہ کے مکینوں نے نشا ندہی کی اور ان کے خا تمہ پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ زیا دہ تر ہا ئیڈ رینٹس کے واٹر کنکشنز منقطع کر دئیے گئے تھے ، اسٹاف نے رحمٰن ہا ئیڈ رینٹ ، جیو ہا ئیڈ رینٹ ، عدیل ہا ئیڈ رینٹ ، حا جی ریا ض ہا ئیڈ ریٹ ، ما شا ء اﷲ تین ہٹی ہا ئیڈ رینٹ ، النور انٹر پرا ئز ، بلو چ ہا ئیڈرینٹ ، کے بی ہا ئیڈ رینٹ ، سچوانی اینڈ سنز ہا ئیڈ رینٹ بھی شامل ہیں ہا ئیڈ رینٹس کے لئے زیر زمین بھی کیبلز سے پمپس چلا ئے جا رہے تھے ، اگر علا قہ مکین نشا ندہی نہ کر تے تو ہا ئیڈ رینٹس کا پتہ چلا نا مشکل نظر آرہا تھا ، تا ہم واٹر بورڈ کے متعلقہ افسران وعملہ نے بھی ایسے خفیہ ہا ئیڈ رینٹس کی نشا ندہی کی ، ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے تین ہٹی کے پو رے علا قے میں ہا ئیڈ رینٹس قا ئم ہیں بعض جگہ دکا نو ں اور مکا نو ں کی آڑ میں یہ کا روبار جا ری تھا ، واٹر بورڈ کے عملہ نے ایسے تمام خفیہ پا ئپ لا ئنوں کو جڑ سے اکھا ڑ دیا اور کا فی حد تک تنصیبا ت مسما ر کر دیں ، ان علا قوں کے مکینوں جم غفیر جمع ہو گیا تھا جنہوں نے سپریم کو رٹ کے احکامات کو سراہا اور خو شی سے سپریم کو رٹ اور واٹر بورڈ کے حق میں نعرے لگا ئے کہ ان ہا ئیڈ رینٹس کے چلنے سے علا قے کے مکین بہت زیادہ پریشان تھے سڑکیں تبا ہ ہو گئیں تھیں ان کو پینے کا پا نی میسر نہیں آرہا تھا اور زیر زمین یو ٹیلیز کا نظام بھی تباہ ہو رہا تھا اور ہیوی ٹینکرز کی آمد و رفت اور پریشر ہا رن کی وجہ سے لوگوں کو ذہنی کو فت کا سا منا تھا خواتین بچے اور ضعیف لو گ گھروں سے نکل نہیں پا رہے تھے علا قے کے مکینوں نے ٹی وی چینلز کو انٹر ویو دیتے ہو ئے اس با ت کا اظہار خیا ل بھی کیا کہ جب عدلیہ آزاد ہو تی ہے تو ایسے ہی عوامی مفاد کے فیصلے کئے جا تے ہیں ، زیر زمین پا نی کے ہا ئیڈ رینٹس بند کر نے کے احکامات سے شہریوں کو ریلیف ملے گا ، ایم ڈی واٹر بورڈ نے تمام Subsoil Water ہا ئیڈ رینٹس کے ما لکا ن کو خبر دار کیا ہے کہ وہ خو د سے اپنا تمام زیر زمین نظام نکا ل کر رضا کارانہ طور پر نکال دیں ، یہ آپریشن ایسے تمام ہا ئیڈ رینٹس کے خا تمہ تک جا ری رہے گا ، اسٹا ف کو ہدا یت کی کہ وہ مزید آپریشن جا ری رکھتے ہو ئے تمام ہا ئیڈ رینٹس گرا دیں ، ایم ڈی واٹر بورڈ نے کراچی کے شہریوں سے دوخواست کی ہے کہ اگر ان کے علم میں یا ان کے علا قے میں کو ئی Subsoil Water کا م کر رہا ہے تو وہ اس کی اطلا ع ان نمبروں 99244595-6 اور مو با ئل نمبر 0321-2000585پر دیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں