نبی رحمتؐ کا قانون نافذ کرنے سے ہی امن قائم ہوسکتا ہے ،خالد صدیقی

ہفتہ 26 دسمبر 2015 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء)اسوۃحسنہ پر ہی عمل کرکے باطلانہ شر سے بچ سکتے ہیں ۔ملک میں امن وامان قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے ،محمد ﷺ کا قانون نافذ کرنے سے ہی امن قائم ہوسکتا ہے ،حضورﷺ کی سیرت پر عمل ہی ہماری اصل کامیابی ہے ۔ان خیالات کا اظہارنائب امیر جماعت اسلامی وسطی خالد صدیقی نے نارتھ ناظم آباد زون یوسی 16میں منعقد سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر مولانا محمد علی قدسی اور ناظم علاقہ عبیدا لرحمن بھی موجود تھے ۔خالدصدیقی نے کہا کہ سودی نظام جیسی لعنت پر گنجائش مانگنے والے حکمرانوں پر اﷲ کا قہر نازل ہوتا ہے ۔اﷲ اور سول کے بتائے ہوئے اصولوں میں کسی قسم کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،سود ی نظام کو قائم کرنا اﷲ کے رسول ﷺ سے جنگ کرنے کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

کفار مسلم اُمہ کو ختم کرنے کے لیے نت نئے طریقے استعمال کر رہا ہے پر اﷲ کے شیروں کا قافلہ نظام مصطفی کو عام کرنے میں مصروف عمل ہے ۔

شریعت کے نظام کو ہی نافذ کر کے انسان کامیاب ہوسکتا ہے ۔ فحاشی وعریانی عام کرنے سے نوجوان نسل کو تباہ وبرباد کرنے کی ایک سازش ہے ۔انسان جب محسن انسانیت ﷺ کی پیروی کرنا چھوڑ دیتا ہے تو برائیاں جنم لیتی ہے اس مو قع پر مولانا محمد علی قدسی نے کہا کہ برائیوں سے بچنے کے لیے انسان کو عقیدہ توحید پر ایمان پختہ کرنا ہوگا ۔تمام انسانوں کی اصل کامیابی آخرت کی کامیابی ہوگی ۔روز محشر کے دن بہترین اعمال کرنے والا ہی انسا ن سرخرو ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں