انسانیت سسک رہی تھی، پورا عرب کفر اور برائیوں کے دلدل میں دھنسا ہوا تھا ،نائب قیم جماعت اسلامی ضلع غربی
ہفتہ 26 دسمبر 2015 21:54
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) ہم اﷲ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ جس نے ہمیں مسلم گھرانے میں پیدا کیا اور ایمان کی دولت سے سرفراز کیا۔ پاکستان ایک مسلم ملک ہے مسلم حکمران ہے لیکن اس کے باوجود پورا معاشرہ برائیوں سے لبریز ہے ۔ جھوٹ ، فریب اور بے ایمانی کا چلن عام ہے ۔ بھائی بھائی کا دشمن بنا ہوا ہے زبان اور فرقے کی بنیاد پر امت کو تقسیم کردیا گیا ہے۔
یہ بات نائب قیم جماعت اسلامی ضلع غربی خالد زمان شیخ نے PS-96 کے تحت نورانی مسجد باب اورنگی میں ہونے والے سیرت النبی ﷺ کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ؐ جب تشریف لائے تو اس وقت انسانیت سسک رہی تھی پورا عرب کفر اور برائیوں کے دلدل میں دھنسا ہوا تھا ظلم اور بربریت کا راج تھا ۔(جاری ہے)
آپ ﷺ نے اس گمراہ قوم کو گمراہیوں اور کفر کے اندھیروں سے نکالا اور انھیں ہدایت کا راستہ دکھایااور انکی زندگیوں کو بدل دیا ۔
جو رہزن تھے وہ رہبر بن گئے ، جو عزتوں کو پامال کرنے والے تھے وہ عزتوں اور عصمتوں کے محافظ بن گئے۔ جو خائن تھے وہ امانت دار بن گئے۔جہاں غلام اور آقا میں کوئی تفریق باقی نہیں رہی ۔جہاں زبان ، رنگ ونسل کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں تھا ، بڑائی اگر کسی کو حاصل تھی تو اسکا معیار تقویٰ تھا۔نبی اکرم ﷺ کی مجلس میں حضرت بلالؓ اور حضرت خبابؓ جیسے غلام اور عرب کے سردار حضرت عمرؓ اورحضرت خالد بن ولیدؓ بھی ایک ساتھ بیٹھے ہوئے نظر آتے ہیں۔رسول کریم ﷺ کی شرافت ، امانت اور دیانت کا اعتراف کفار بھی کرتے تھے۔اس لیئے ہمیں کوہ صفاء پر وہ منظر بھی نظر آتا ہے کہ جب آپ نے اپنی قوم کو پکارا اور وہ آپ کی پکار پر وہاں جمع ہوگئے اس وقت وہ تاریخی جملہ آپ نے ادا فرمایا کہ لوگوں میں تم سے اگر یہ کہوں کہ کوہ صفا کے پرے ایک لشکر موجود ہے جو تم پر حملہ آور ہونا چاہتا ہے تو تم میری بات مانو گے تو قریش نے یک زبان ہوکر کہا کہ ہم نے کبھی آپ کو جھوٹ بولتے ہوئے نہیں دیکھا۔آپ ﷺ امین اور صادق ہیں انہوں نے کہا کہ آج ہم نے اپنے نظریئے کو چھوڑ دیا قرآن و سنت سے اپنا تعلق توڑ لیاتو ہم زلیل و خوار ہوگئے۔ہمیں پھر سے قرآن و سنت سے جڑنے کی ضرورت ہے۔ رسول کریم ﷺ کے اسواہ حسنہ کی پیروی سے ہی ہم اپنی زندگیوں کو سنوار سکتے ہیں اور جنت کے حقدار بن سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار