جماعت اسلامی سندھ کی تنطیم نو: 4نائب امراء اور6 نائب قیمین مقرر

ممتاز سہتو جنرل سیکریٹری،حسین محنتی،عبدالغفار عمر، حافظ نصراﷲ اور نظام الدین میمن سندھ کے نائب امراء مقرر

اتوار 27 دسمبر 2015 18:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے نومنتخب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے ارکان مجلس شوریٰ کے مشورے سے آئندہ تین سالہ نئے سیشن کیلئے جنرل سیکرٹری کے علاوہ چارنائب امراء اورچھے نائب قیمین کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق نومنتخب ذمہ داران میں ممتاز حسین سہتو ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری،محمد حسین محنتی،عبدالغفار عمر، حافظ نصراﷲ عزیز اور پروفیسرنظام الدین میمن کو جماعت اسلامی سندھ کا نائب امراء مقررکردیا ہے، جبکہ عبدالحفیط بجارانی، عبدالوحید قریشی،نواب مجاہد بلوچ،ڈاکٹر فواد احمد،محمد عظیم بلوچ اورکاشف سعید شیخ جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری مقرر ،نومنتخب عہدیداران کے منصب کی مدت آئندہ 3سال تک ہوگی،جنہوں نے شوریٰ میں اپنی ذمہ داری کا حلف لیا۔

صوبائی شوریٰ کا اجلاس گذشتہ روز قباء آڈیٹوریم میں منعقد ہوا ،جس میں مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق، نائب امراء اسداﷲ بھٹو، راشد نسیم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں