رحمۃ اللعالمین کی تشریف آوری سے ظلم وبربریت کا خاتمہ ہوا، جے یوآئی
نبی کریم ؐ کی تعلیمات اور سیرت کو اپنائے بغیر کامیابی ناممکن ہے مسلمانوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے نبی رحمت کی تعلیمات سے رہنما ئی لینا ہوگی، گلستان جوہر میں سیرت مصطفےٰ کانفرنس سے قاری عبدالمنان انورنقشبندی، حافظ احمدعلی، مفتی محمدحماداﷲ مدنی ودیگر کا خطاب
اتوار 27 دسمبر 2015 18:46
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء)جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر الحاج قاری عبدالمنان انورنقشبندی، صوبائی جنرل سیکریٹری حافظ احمدعلی، ناظم مفتی محمدحماداﷲ مدنی، پیر لیاقت شاہ ،مولانامشتاق عباسی، مولاناخواجہ احمدالرحمان، مولاناغلام مصطفی فاروقی، مولانااقبال اﷲ، مولاناحضرت ولی ہزاروی، انجینئر حافظ سلمان احمدعلی، مولانااحمدالرحمان نقشبندی ودیگر نے گلستان جوہر میں سیرت مصطفےٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات اور سیرت کو اپنائے بغیر کامیابی ناممکن ہے مسلمانوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے نبی رحمت کی تعلیمات سے رہنما ئی لینا ہوگی۔
کائنات میں سب سے عظیم انقلاب حضور ؐ کی تشریف آوری ہے جو دنیا کے لیے ہدایت،امن و سکون اورمحبت کا پیغام ہے۔(جاری ہے)
رحمۃ اللعالمین کی تشریف آوری سے ظلم وبربریت کا خاتمہ اوربھائی چارے کی فضا کو فروغ نصیب ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر قیمت پر کریں گے۔حضور ﷺ کی ذات گرامی کائنات میں سب سے بڑی اﷲ کی نعمت ہے اس نعمت عظمیٰ کا تذکرہ کرنا نجات کا ذریعہ ہے آپ ؐ سے محبت ایمان کی بنیادی شرط اور مومن کی پہچان عزیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ امت کے تمام طبقات کی محنت کے نتیجے میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا قادیانیوں سے متعلق قوانین ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کی کوبرداشت نہیں کریں گے۔ تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم اور تنسیخ قبول نہیں ۔ناموس رسالت کا قانون تمام انبیاء کرام کی عزت وناموس کا دربان اور چوکیدار ہے ۔ناموس رسالت قانون کا تحفظ ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلی سندھ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کنی وگنراجا کی ملاقات
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
شہر کے تمام اضلاع میں بیک وقت شہری انتظامیہ اور کے ایم سی مل کر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرے گی،میئر کراچی
بدنام زمانہ پولیس اہلکاروں کی کراچی میں تعیناتی قابل مذمت ہے،ڈاکٹر سلیم حیدر
جامعہ کراچی،نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے وفد کا دورہ
پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی،محدود وسائل اور قابل کاشت زمینوں کے رقبہ کا سکڑناہے،ڈاکٹر ..
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
کشمور کندھ کوٹ ضلعے کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے،حافظ نصراللہ عزیز
فلسطینیوں سے سرکاری سطح پر اظہار یکجہتی منایا جائے، طارق مدنی
احسن ظفر سید نے اینگرو کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا
سعودیہ نے انقلابی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا Beta ورژن متعارف کرادیا
بجٹ میں زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، کاٹی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی