پورٹ قاسم کے تمام منصوبے وقت پر مکمل کر لیں گے :چینی انجینیئرز کی وزیر اعظم کو یقین دہانی

پیر 28 دسمبر 2015 14:50

پورٹ قاسم کے تمام منصوبے وقت پر مکمل کر لیں گے :چینی انجینیئرز کی وزیر اعظم کو یقین دہانی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر2015ء) پاکستان میں سیکورٹی سے مطمئن ہیں ، چینی انجنیئرز نے وزیر اعظم نواز شریف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پورٹ قاسم پر تمام منصوبے بروقت مکمل کر لئے جائیں گے ۔ وزیر اعظم نے پورٹ قاسم کے دورے پر مختلف پروجیکٹس کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

پورٹ قاسم پہنچنے پر انہوں نے چینی انجینئرز سے جاری منصوبوں پر معلومات بھی حاصل کیں ۔

چینی ماہرین کے مطابق منصوبے مکمل کرنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا حکومت منصوبوں کی تکمیل میں بھرپور معاونت کر رہی ہے ، دسمبر 2017 تک پیداوار شروع ہو جانی چاہیئے ۔ انہوں نے چینی سفیر سن وی ڈونگ کی کوششوں کو بھی سراہا ۔ انجنئیرز نے یقین دلایا بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کیا جائے گا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں