یاسر شاہ پر پابندی سے ملک کا بھی نقصان ہوا ہے، رمیز راجہ

پیر 28 دسمبر 2015 15:06

یاسر شاہ پر پابندی سے ملک کا بھی نقصان ہوا ہے، رمیز راجہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء) یاسرشاہ کی معطلی پر سابق کپتان رمیز راجہ کہتے ہیں کہ یاسر کی پابندی پر صرف کھلاڑی کا نہیں بلکہ ملک کا بھی نقصان ہوا ہے۔ محمد یوسف نے کہا کہ یاسر سے غلطی ہو گئی ہے، ہو سکتا ہے کسی سے پوچھے بغیر دوا استعمال کر لی ہو۔

(جاری ہے)

سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ یاسر شاہ کی معطلی پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہوا ہے، صرف کھلاڑی کا نہیں بلکہ ملک کا بھی نقصان ہوا ہے۔ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ اگریاسر نے پاور لینے کیلیے کوئی دوا لی ہے تومسئلہ ہوگا۔ پی سی بی کی نا اہلی ہے، یاسر شاہ کے معاملے کا ذمہ دار پی سی بی کا میڈیکل اسٹاف ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں