کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دیں، خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار اداکرے، ممنون حسین

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں حائل کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، صدر کی میرین اکیڈمی کی 52 ویں پاسنگ ہاؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب

پیر 28 دسمبر 2015 15:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اہم پہلوؤں کو نظرانداز کرنے والی قومیں کبھی بھی ترقی و استحکام حاصل نہیں کرسکتیں، اہداف کے حصول کیلئے جدوجہد کی سمت درست ہونا ضروری ہے،کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں ان کے خاتمے کیلئے قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن کی فضاء قائم ہوئی ہے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں حائل کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پاک میرین اکیڈمی کی 52ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جارہی ہے ،آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن قائم ہوا ہے جس میں سکیورٹی اداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے ،قیام امن سے ملک معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے اور روز گار میں اضافہ ہو رہا ہے،صدر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک انقلابی اقدام ہے ،منصوبے کی راہ میں تمام حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائیگا اور اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر پاکستان کو ترقی کی نئی منزلوں تک پہنچائیں گے،اس منصوبے سے ملک کے چاروں صوبوں فوائد حاصل ہوں گے اس منصوبے سے نہ صرف بیر وز گاری کا خاتمہ ہوگا بلکہ توانائی بحران کا خاتمہ میں بھی مدد ملے گی ،صدر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی منصوبہ صرف پاکستان کیلئے بلکہ خطے میں بسنے والے تمام ممالک فائدہ اٹھا سکیں گے ،انہوں نے کہا کہ ملک کو بحری علوم رکھنے والے افراد کی ضرورت ہے ،کرپشن نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا، ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے قوم بھی اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

عوام کی تقدیر منصوبوں سے وابستہ ہے، قومی منصوبوں میں رکاوٹ بننے والوں کو عوام مسترد کردیں۔صدر نے نے کہا کہ فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد کے مستحق ہیں،امید کرتا ہوں کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس احسن طریقے سے فرائض انجام دیں گے۔پی آئی اے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پی آئی اے میں ایک جہاز پر 700 ملازمین ہیں ، اس صورت حال میں پی آئی اے کیسے ترقی کرے گی،پاک میرین اکیڈمی سے 288کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں