وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی مختصرملاقات ٗرینجرزکے اختیارات کے معاملے کو حل کرنے کے وزیراعظم کی وزیراعلیٰ کو اسلام آباد کی دعوت

وزیراعلیٰ سندھ کے دل میں کوئی تکلیف نہیں ہوئی ٗ کئی دنوں سے مسلسل کام کررہے تھے جس کی وجہ سے تھک گئے ٗ ترجمان

پیر 28 دسمبر 2015 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) وزیراعظم میاں محمدنواز شریف پیرکی صبح ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچنے وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے ایئرپورٹ کا استقبال کیا اور مختصرسی ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سید قائم شاہ نے ایئرپورٹ پر وزیر اعظم سے کہا کہ آپ سے ضروری بات کرنی ہے ۔ ملاقات کے لیے وقت دیں ۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سے استفسار کیا کہ کس بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ آپ کے ایک وزیر اور رینجرز اختیارات سے متعلق بات کرنا ہے ۔ جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ آپ اسلام آباد آجائیں ۔ سب کو بلالیں گے اور مکمل بات سنی جائے گی ۔بعد ازاں وزیراعظم پورٹ قاسم روانہ ہوگئے جبکہ وزیراعلی سندھ ان کے ہمراہ پورٹ قاسم جانے کے بجائے چیک اپ کے لیے قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچ گئے جہاں انہوں نے ای سی جی سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ کرائے اور 2 گھنٹے تک اسپتال کے پرائیوٹ ونگ میں گزارے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے دل میں کوئی تکلیف نہیں ہوئی وہ گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کام کررہے تھے اور سخت شیڈول کی وجہ سے تھک گئے تھی اسی لیے وزیراعظم کا استقبال کرنے کے بعد قومی ادارہ برائے امراض قلب گئے جہاں انہوں اپنا معمول کا چیک اپ کرایا ۔ ڈاکٹرزنے انہیں مکمل فٹ قراردیا ہے تاہم کہاکہ کہ آپ آرام کریں تاکہ آپ کی تھکاوٹ دور جاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں