کراچی پریس کلب میں ڈیمو کریٹس پینل کی فتح صحافی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے ،نعمت اﷲ خان

سابق ناظم کراچی کی نومنتخب صدر فاضل جمیلی ،نائب صدر سجاد عباسی ،سیکریٹری اے ایچ خانزادہ ودیگرعہدے داران کو مبار کباد

پیر 28 دسمبر 2015 15:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) سابق ناظم کراچی نعمت اﷲ خان نے کراچی پریس کلب کے انتخابات 2016 میں ڈیمو کریٹس پینل کی شاندار فتح پر اسے مبارک باد پیش کی ہے ،اتوار کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے نو منتخب صدر فاضل جمیلی کو صدر،سجاد عباسی کو نائب صدر، اے ایچ خانزادہ کو سیکریٹری ،حنیف اکبر کو خازن ،رضوان بھٹی کو جوائنٹ سیکریٹری ،طارق ابو الحسن ،حنا ماہ گل ،شمس کیریو ،منظور چانڈیو ،محمد احمد، صدیق چوہدری ،نواب قریشی کو ممبر گورننگ باڈی منتخب ہو پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

نعمت اﷲ خان کا کہنا تھا کہ ڈیمو کریٹس پینل کی کامیابی صحافی برادری کی ڈیمو کریٹس پینل پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے ،انہوں نے امید ظاہر کی ڈیمو کریٹس پینل کے نومنتخب عہدے داران صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ اوران کی فلا ح وبہبود میں کوئی کسر نہیں اٹھا کرکھے گا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں