سندھ ،محکمہ اینٹی کرپشن بھی متحرک ،بد عنوانی کے خلاف 328 مقدمات درج، 431 چالان عدالتوں میں پیش

2015میں کراچی ساؤتھ میں 6، ویسٹ میں 2، ایسٹ میں 26، حیدرآباد میں 6، جامشورو میں 26،ٹھٹہ میں 38سکھر میں 15 مقدمات درج ہوئے

پیر 28 دسمبر 2015 16:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) سندھ بالخصوص کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے معاشی دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا تو اینٹی کرپشن کا ادارہ بھی حرکت میں آگیا۔ رواں سال اینٹی کرپشن نے بد عنوانی کے خلاف 328 مقدمات درج کیے اور 431 چالان عدالتوں میں پیش بھی کیے۔ حساس ادارے، نیب اور اینٹی کرپشن نے سرکاری عہدوں پر بیٹھ کر ملک کو لوٹنے والے مگر مچھوں کے خلاف مقدمات درج کیے اور گرفتاری بھی کی۔

سال 2015میں اینٹی کرپشن میں 328مقدمات درج کیے گئے جبکہ 431چالان عدالتوں میں پیش کیے گئے جبکہ 881اوپن انکوائریز بھی کی گئی ہیں۔ سندھ کے 14اضلاع میں اے سی سی تھری کی 12 میٹنگز کی گئیں جن میں کراچی ساؤتھ میں 6، ویسٹ میں 2، ایسٹ میں 26، حیدرآباد میں 6، جامشورو میں 26،ٹھٹہ میں 38سکھر میں 15 ،لاڑکانہ میں 25،جیکب آباد میں 67، شکار پور میں 146،قمبر شہداد کوٹ میں 166، کشمور میں 56 سمیت کل 685 کیسز کو حل کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح9 اضلاع اور شہروں میں اے سی سی ٹو کی 11میٹینگز ہوئیں جن میں کراچی ساؤتھ میں 56،ایسٹ میں 56، کراچی ویسٹ میں 49، حیدرآباد میں 52، جامشورو میں 50، میر پور خاص میں 11 اور لاڑکانہ میں 213 شکایات پر اینٹی کرپشن نے کارروائی کی۔ اینٹی کرپشن نے شہر قائد کے 10 سے زائد سرکاری اسپتالوں میں چھاپے بھی مارے اور رکارڈ قبضے میں لے کر تفتیش شروع کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں