دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب تاریخ کا روشن باب ہے،2015 میں پاکستان معاشی طورپر مستحکم ہواہے،توانائی کے شعبے میں حکومتی کوششوں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں

وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیرکا کراچی میں39ویں ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب

پیر 28 دسمبر 2015 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیرنے کہاہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب تاریخ کا روشن باب ہے،2015 میں پاکستان معاشی طورپر مستحکم ہواہے،۔توانائی کے شعبے میں حکومتی کوششوں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو کراچی میں39ویں ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن کی بحالی خوش آئند ہے،دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب تاریخ کا روشن باب ہے،2015میں پاکستان معاشی طورپر مستحکم ہواہے۔

توانائی کے شعبے میں حکومتی کوششوں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے،2015میں پاکستان کا دنیا کے ملکوں کی واضح مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی قائم ہوگئی ،جی ایس پی پلس درجے کے باعث پاکستان کی برآمدات میں رواں سال12.6فیصد اضافہ ہوا،ترکی کوریااورتھائی لینڈ کے ساتھ آزادتجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے،وسط ایشیا کی ریاستوں کے ساتھ تجارت بڑھانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،میرٹ کی بنیادپر بیرون ملک کمرشل اتاشی تعینات کئے جارہے ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں