وزیراعظم کی کراچی آمد ،وزیراعلی سندھ نے استقبال کیا
قائم علی شاہ وزیراعظم کے ہمراہ پورٹ قاسم جانے کی بجائے چیک اپ کیلئے قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچ گئے
پیر 28 دسمبر 2015 16:53
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء ) وزیراعظم میاں محمدنواز شریف پیرکی صبح ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچنے ۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان بھی موجود تھے ۔ وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم کا ایئرپورٹ کا استقبال کیا ۔
(جاری ہے)
بعد ازاں وزیراعظم پورٹ قاسم روانہ ہوگئے جبکہ وزیراعلی سندھ ان کے ہمراہ پورٹ قاسم جانے کے بجائے چیک اپ کے لیے قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچ گئے ،جہاں انہوں نے ای سی جی سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ کرائے اور 2 گھنٹے تک اسپتال کے پرائیوٹ ونگ میں گزارے۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے دل میں کوئی تکلیف نہیں ہوئی وہ گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کام کررہے تھے اور سخت شیڈول کی وجہ سے تھک گئے تھے ۔ اسی لیے وزیراعظم کا استقبال کرنے کے بعد وہ قومی ادارہ برائے امراض قلب گئے ،جہاں انہوں اپنا معمول کا چیک اپ کرایا ۔ ڈاکٹرزنے انہیں مکمل فٹ قراردیا ہے اور ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ وہ آرام کریں تاکہ ان کی تھکاوٹ دور ہو سکے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار