وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کی اجازت سے تقریب میں شرکت نہیں کی ، سینیٹر سعید غنی

پیر 28 دسمبر 2015 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی اجازت سے تقریب بھی شرکت نہیں کی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ تمام انتظامیہ وزیراعلیٰ کے ماتحت ہے ،سندھ کی انتظامیہ کی تعریف اور مبارک باد کا مطلب وزیر اعلی کو مبارک بادہے، وزیر اعظم نے کہا ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری بیٹھے ہیں سب کو مبارک باد دیتا ہوں۔سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعلی آپریشن کو لیڈ کررہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آپریشن متنازع نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں