میونسپل کمشنر نادر خان کا میونسپل سروسز کے سلسلے میں بلدیہ شرقی کے مختلف علاقوں اور محمود آباد ورکشاپ کا دورہ

پیر 28 دسمبر 2015 17:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ کی ہدایت پرمیونسپل کمشنر نادر خان نے محمود آباد ورکشاپ کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی بنیادی ذمہ داری ہے جس سے کسی طرح غافل نہیں ہیں ،مشینری کی درستگی سے ضلع کو صاف کرنے میں اہم پیش رفت ہوگی ، گاڑیوں کو درست کر کے آن روڈ کر دیا جائے ،مرحلہ وار صفائی کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھتے ہوئے متعلقہ مشینری کو طویل المدتی بنیاد پر صحیح کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورکشاپ میں خستہ حال گاڑیوں کی درستگی کا کام تیزی سے جاری ہے ، میونسپل کمشنر ناد رخان نے اس موقع پر کہا کہ گاڑیوں کی درستگی کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ، جیسے گاڑیاں صحیح ہوتی جائیں انھیں آن روڈ کرنے کے ساتھ اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ گاڑیوں کی روزآنہ کی بنیاد پر دیکھ بھال ہو بعد از اں میونسپل کمشنر نادر خان نے لائنز ایریا میں میونسپل سروسز کا بھی تفصیلی معائنہ کیا ، واضح رہے کہ لائنز ایریا میں نالوں کی چھت تیار کی جاچکی ہیں میونسپل کمشنر نادر خان نے اس موقع پرترقیاتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ نالے کی چھت کو نالے پر رکھنے کا کام فوری کیا جائے علاوہ ازیں میونسپل کمشنر نادر خان نشتر پارک لائبریری گئے اور وہاں موجود سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا، انہوں نے لائبریری میں کتابوں میں اضافے اور فرنیچر بڑھانے کی ہدایت کی جبکہ انہوں نے اطراف میں صفائی ستھرائی کی بہتری کی ہدایات کیں مزید براں انہوں نے گلشن اقبال واٹر بورڈ کالونی میں سی سی فلورنگ کے کام کا بھی معائنہ کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں