محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے اساتذہ اور طلبہ کے وفد کی بیرون ملک روانگی

پیر 28 دسمبر 2015 17:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے اساتذہ اور طلبہ کی ایک بارہ رکنی ٹیم کمپیو ٹر سائینس کے شعبہ کے چئیرمین احمر عمر کی سربراہی میں تھائی لینڈ، سنگا پور، ملائیشیاء اور دبئی کے دوہفتہ کے لئے اسٹیڈی ٹور پر روانہ ہوگئی جہاں وہ ان ممالک کے یونیورسٹی اعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے اساتذہ اور طلبہ کے تبادلوں، اسکالرشپ اور بیرون ملک زیر تعلیم طلبہ کو درپیش مسائل پر بات چیت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں