2015 میں کئی ملکی ،غیر ملکی ادیب ،شاعر،دانشور، فنکار اور رہنماسدا کے لئے اس دنیا سے رخصت ہوئے

پیر 28 دسمبر 2015 18:13

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔28 دسمبر۔2015ء) سال 2015 میں بہت سے ملکی ،غیر ملکی ادیب ،شاعر،دانشور، فنکار اور رہنماسدا کے لئے اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ اب یہ شخصیات تاریخ کا حصہ ہوگئیں۔ آیئے ایک مرتبہ پھر ان شخصیات کے ناموں پر تفصیلی نظر ڈالتے چلیں جو اب ہمارے بیچ نہیں۔ پیرزادہ عاشق کیرانوی( 14 جنوری )،ادا جعفری(12مارچ) ، معروف شاعرہ شاہدہ تبسم(24جون )، 27جون صوفی مزاج شاعر سید مبارک شاہ، 4جولائی بین الاقوامی شہرت یافتہ ناول نگار عبداﷲ حسین ،17نومبربچوں میں جاسوسی ادب کے بانی اشتیاق احمد، تئیس نومبرمتعدد لاوزوال ملی نغموں کے خالق اور معروف شاعر،دانشور اورکالم نویس جمیل الدین عالی، 3دسمبرشاعر مصنف مترجم اور صحافی قاضی اختر جونا گڑھی ،6 دسمبراسٹیج فنکارہ ثوبیہ رانا ،7 دسمبر،اردو کے شاعر تشنہ بریلوی صدارتی ایوارڈ یافتہ کلاسیکل گائیک استاد غلام حسن شگن(3فروری ) ، ٹی وی اوراسٹیج کی فنکارہ مہوش( 21مئی)، پرائڈ آف پرفارمنس سارنگی نواز استاد اﷲ رکھا (28 مئی)، اٹھارہ جولائی پنجابی فلم’ مولاجٹ ‘کے معروف ہدایت کار یونس بٹ، 23جولائی نغمہ نگار سید احمد شاہ، یکم اگست کامیڈین کمپیئر فرید خان، 17دسمبرڈرامہ نویس،ہدایت کار اورمعروف فنکارکمال احمد رضوی۔

(جاری ہے)

11 جون ہالی ووڈ اداکار کرسٹوفر لی، 10جولائی،ہالی ووڈ ایکٹر عمر شریف، 17 نومبربھارتی اداکار سعید جعفری۔ 8جنوری سماجی کارکن کالم نگار صحافی نجمہ صادق، 14جنوری، ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے حلقہ137کے ایم این اے رائے منصب علی خان کھرل ، 26جنوری پاکستانی تاریخ کی پہلی خاتون وفاقی وزیر بیگم کلثوم سیف اﷲ، یکم فروری عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مرکزووفاق المدارس کے رہنما جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا عبدالمجید لدھیانوی،تین فروری سابق چیف جسٹس پاکستان نسیم حسن شاہ، 23فروری سابق قائم مقام چیف جسٹس پاکستان رانا بھگوان داس ،15 اپریل اے این پی کے رہنما سابق وفاقی وزیر سینیٹر اعظم خان ہوتی ،23 اپریل سینئر صحافی وسابق رکن سندھ اسمبلی عبدالقدوس ، 27 اپریل جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلا ل اکبر بگٹی،3 مئی جئے سندھ محاز کے چیئرمین عبدالواحد آیسر ،4مئی سابق آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احتشام ضمیر۔

10 جولائی مجاہد اول کشمیر سردار عبدالقیوم، 15اگست جنرل ریٹائرڈ حمید گل ،یکم ستمبرسن 73کے آئین کے تخلیق کار عبدالحفیظ پیرزادہ ،تین اکتوبرعلامہ اقبال کے صاحبزادے سپریم کورٹ کے سابق سینئر جج ڈاکٹر جاوید اقبال،چار اکتوبر۔سابق سینیٹر گلزار احمد، 12 اکتوبرسپریم کورٹ کے سابق جج ریٹائرڈ چوہدری اعجاز،12 اکتوبرسینئر صحافی مترجم سلیم باسط، یکم نومبرعوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما سابق وفاقی وزیر افضل خان لالہ ، 11 نومبرسیاچن محاز پر دشمن سے لڑتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھ اور ٹانگیں وطن پر قربان کرنے والے لیفٹنٹ کرنل(ر) ظفر عباسی، 12نومبرنیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یاسین بلوچ، 21 نومبرپیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر رکن قومی اسمبلی مخدوم امین فہیم ، 5 دسمبرسابق سفیر قطب الدین عزیز اور 9 دسمبرپیپلزپارٹی کے سینئر رکن قاضی سلطان محمود۔

یکم مئی پرائڈ آف پرفارمنس پاکستانی کوہ پیما رجب شاہ،دومئی ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کے برانز میڈلسٹ شاہد جان ، 18اگست پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے تاریخی نام یوم تکبیر رکھنے والے مشتاق احمد شیراز ، تین ستمبربرطانوی نڑاد پاکستانی کوہ پیما بشریٰ فاروقی، 7 اکتوبرسابق انٹر نیشنل کرکٹر لیفٹ آرم میڈیم پیسر لیفٹ ہینڈ بیٹسمین حسن جمیل۔

ت23 جنوری سعودی فرماں رواں خادم الحرمین شریفین شاہ عبداﷲ، ت23 مارچ سنگاپور کے بانی لی کو یوآن ، دس مئی ترکی کے سابق فوجی آمر کنعان اورن، پانچ جون عراق کے سابق نائب وزیراعظم طارق عزیز، 17جون ترکی کے سابق صدر سلیمان ڈیمرل ،26جون روس کے سابق وزیراعظم یق گینی پریما کوف ، نو جولائی سابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل اور10 نومبرسابق چانسلر مغربی جرمنی ہیلموٹ شمٹ اس دنیا سے رخصت ہوئے-

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں