وزیر اعلیٰ سندھ کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی ‘وزیر اعظم نواز شریف کی اجازت پر تقریب میں شرکت نہیں کی:سینیٹر سعید غنی

پیر 28 دسمبر 2015 18:13

وزیر اعلیٰ سندھ کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی ‘وزیر اعظم نواز شریف کی اجازت پر تقریب میں شرکت نہیں کی:سینیٹر سعید غنی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔28 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی اجازت سے تقریب بھی شرکت نہیں کی۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ تمام انتظامیہ وزیراعلیٰ کے ماتحت ہے ،سندھ کی انتظامیہ کی تعریف اور مبارک باد کا مطلب وزیر اعلیٰ کو مبارک بادہے، وزیر اعظم نے کہا ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری بیٹھے ہیں سب کو مبارک باد دیتا ہوں۔سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ آپریشن کو لیڈ کررہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آپریشن متنازع نہ ہو۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں