داعشی جنگجوؤں کو اسلام کے پیروکار نہیں سمجھا جاسکتا:سعودی مفتی اعظم

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 دسمبر 2015 18:15

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔28 دسمبر۔2015ء) سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سینئر اسکالرز کمیشن اور افتاء کونسل کے چیئرمین شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد دولت اسلامیہ ' داعش کو شکست دے گا۔شیخ عبدالعزیز نے سعودی اخبار کے مطابق داعش کے جنگجو اسلام اور مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے داعش کو اسرائیلی فوج کا حصہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

مفتی اعظم کا کہنا تھا انہیں داعشی جنگجوؤں کو اسلام کے پیروکار نہیں سمجھا جاسکتا۔ بلکہ انہیں خوارجیوں کی ہی ایک قسم سمجھا جائے جنہوں نے اسلامی خلافت کے خلاف پہلی بار بغاوت کرتے ہوئے مسلمانوں کو کافر قرار دیتے ہوئے ان کے قتل کی اجازت دی تھی۔داعش کے ایک رہنما کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ایک حالیہ دھمکی کا حوالہ دیتے ہوئے شیخ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف یہ دھمکی ایک جھوٹ ہے کیونکہ داعش حقیقت میں اسرائیلی فوج ہی کا حصہ ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں