کراچی ، واٹر بورڈ کے سابق ہائیڈرنٹ انچارج گرفتار

پیر 28 دسمبر 2015 20:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء) کراچی میں واٹر بورڈ کے سابق ہائیڈرنٹ انچارج کو حساس اداروں نے حراست میں لے لیا۔ ہائیڈرنٹ انچارج راشد صدیقی پر غیرقانونی ہائیڈرنٹ اور کروڑوں روپے غبن کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے سابق ہائیڈرنٹ انچارج راشد صدیقی کو ان کے گھر واقع کشمیر روڈ سے حراست میں لے لیا۔ راشد صدیقی پر غیرقانونی ہائیڈرنٹ اور کروڑوں روپے غبن کا الزام ہے۔ حساس ادارے نے سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد راشد صدیقی کے خلاف کارروائی کی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں