چودھری نثار وزیراعظم کو بائی پاس کرکے وفاق کو صوبوں سے لڑا رہے ہیں، نثار کھوڑو

سندھ اسمبلی کی قراردادنظراندازکر کے چو دھری نثارنے نوازشریف پرغصہ نکالا ہے،میڈیا سے گفتگو

پیر 28 دسمبر 2015 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء) وزیر اطلاعات سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ چودھری نثار وزیراعظم کو بائی پاس کرکے وفاق کو صوبوں سے لڑا رہے ہیں،سندھ اسمبلی کی قراردادنظراندازکر کے چو دھری نثارنے نوازشریف پرغصہ نکالا ہے،نیشنل ایکشن پلان کو نواز لیگ ایکشن پلان نہیں ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چودھری نثار وفاق اور صوبوں کو آپس میں لڑا رہے ہیں،سندھ اسمبلی کی قراردادنظراندازکر کے چو دھری نثارنے نوازشریف پرغصہ نکالا ہے،چودھری نثاراپنے مقاصدحاصل کرنے کے لیے سازش کررہے ہیں۔نثار کھوڑو نے کہا سندھ میں پیپلزپارٹی کا کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا،رینجرزکیاختیارات کامعاملہ وزیراعظم نے حل نہ کیاتودیگرآپشن موجود ہیں، چودھری نثار مشرف دور میں بھی جیل نہیں گئے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں