و زیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کی اجازت سے تقریب میں شرکت نہیں کی ، طبیعت ٹھیک نہیں تھی، سینیٹر سعید غنی

پیر 28 دسمبر 2015 20:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی اجازت سے تقریب بھی شرکت نہیں کی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ تمام انتظامیہ وزیراعلیٰ کے ماتحت ہے ،سندھ کی انتظامیہ کی تعریف اور مبارک باد کا مطلب وزیر اعلیٰ کو مبارک بادہے، وزیر اعظم نے کہا ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری بیٹھے ہیں سب کو مبارک باد دیتا ہوں۔سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے اور وزیر اعلیٰ آپریشن کے کپتا ن ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آپریشن متنازع نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں