کرا چی اسٹا ک ما ر کیٹ میں نئے کاروباری ہفتہ کا تیزی کے ساتھ آغاز

100انڈیکس32600پوائنٹس کی حد عبور کر گیا، مارکیٹ مائے میں 68ارب سے زائد کا اضافہ ریکارڈ ، 52.33فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

پیر 28 دسمبر 2015 21:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء)کرا چی اسٹا ک ما ر کیٹ میں نئے کاروباری ہفتہ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا ،100انڈیکس32600پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 68ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 52.33فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔ گذشتہ ہفتے تین دن مارکیٹ مندی کی زد میں رہی لیکن رواں کاروباری ہفتہ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا ،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کراچی میں موجودگی کے دوران سرمایہ کاروں کو مارکیٹ سے وابستہ اعلانات یا معاشی بہتری کے لئے انقلابی کی توقعات پر سرمایہ کار مارکیٹ میں متحرک دکھائی دئے اور انہوں نے نئی سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی بھی لی جس کے باعث کاروبار کے دوران انڈیکس32600اور32700پوائنٹس کی 2بالائی حد عبور کرتا ہوا 32763پوائنٹس پر جا پہنچا لیکن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس اس سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

(جاری ہے)

تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بتدریج اضافہ مقامی تیل کمپنیوں میں بہتری کے رجحان کو برقرا ررکھنے میں معاون ثابت ہوا ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم کے حالیہ دورہ پاکستان سے پاک بھارت کشیدگی میں ممکنہ کمی کے امکانات نے مقامی سرمایہ کاروں کو فعال کیا لیکن کرسمس اور نئے سال کی چھٹیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کے امکانات موجود ہیں ۔

پیر کے روز کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس میں 173.29پوائنٹس کا اضا فہ ر یکا ر ڈ کیا گیا اور انڈ یکس32500.75پوائنٹس سے بڑھ کر32674.04پوا ئنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 91.76پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19193.60پوا ئنٹس اور کے ایس ای آ ل شےئرز انڈ یکس22586.95پوا ئنٹس سے بڑ ھ کر22739.66پو ا ئنٹس پر بند ہوا ۔کا رو بار ی تیز ی کے با عث ما ر کیٹ کے سر ما ئے میں46ارب82کروڑ13لاکھ69ہزار264رو پے کا اضا فہ ر یکا رڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سر ما ئے کا حجم68کھرب 41ارب70کروڑ65لاکھ57ہزار487روپے سے بڑھ کر68کھرب88ارب52کروڑ79لاکھ26ہزار751رو پے ہو گیا ۔

پیرکے روز ما ر کیٹ میں 12کروڑ38ہزار حصص کا کا رو با ر ہوا اور ٹر یڈ نگ و یلیو7ارب رو پے ر یکا ر ڈ کیا گیا جبکہ گز شتہ ہفتے بدھ کے روز 10کرو ڑ45لاکھ3ہزا ر حصص کے سو دے ہو ئے تھے اور ٹر یڈ نگ و یلیو6ارب رو پے تک محدود رہا تھا ۔کرا چی اسٹا ک ما ر کیٹ میں پیر کے روز مجموعی طورپر330کمپنیوں کاکاروبار ہوا جس میں سے 157کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،143میں کمی اور30کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے ٹی آ ر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ11لاکھ،با ئیکو پیٹرو لیم66لاکھ،سوئی نا د رن گیس62لاکھ ،بینک آ ف پنجا ب57لاکھ اور پی ٹی سی ایل55لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پا ک کے بھا ؤ میں 250 روپے اورپا ک ٹو بیکو کے بھاؤمیں46.27روپے کا اضافہ جبکہ ر فحان میظ کے بھاؤ میں49.99روپے اورایکسا ئیڈ پاک کے بھا ؤ میں 18.90 رو پے کی نما یاں کمی ر یکا رڈکی گئی ۔ ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں