وزیر اعظم کایکم جنوری سے صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان

تاجر برآمدات میں اضافے کے لیے مزید محنت کریں ،ہم بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کریں گے اور 2018 تک ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا ، ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ اور کراچی میں مکمل بحالی امن ہمارا مشن ہے ،کراچی آپریشن کا آغاز ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن تین سال پہلے کے کراچی کو دیکھ لیں آج کراچی آپریشن کے نتائج پوری قوم کے سامنے ہیں ، تھرکول منصوبہ پاکستان کی توانائی کا مستقبل ہے، 2018 تک 10 ہزار اور 2025 تک مزید 15 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی، ملک میں لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کو لوٹنے نہیں دیں گے , وزیر اعظم نواز شریف کا وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے تحت 39 ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب