2015 اپنے اختتام کی جانب رواں دواں ہے جہاں یہ سال ہمیں بہت سی خوشیاں دے کر جا رہا ہے وہیں یہ ہم سے بہت کچھ لے کر جا رہا ہے

بہت سی اہم شخصیات ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں، لوگ ہمارے ملک کا قیمتی سرما یہ تھے ،پاکستان کیلئے وہ خدمات سر انجام دی ہیں جنہیں کبھی نہیں بھلا یا جا سکتا

پیر 28 دسمبر 2015 22:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) 2015 اپنے اختتام کی جانب رواں دواں ہے جہاں یہ سال ہمیں بہت سی خوشیاں دے کر جا رہا ہے وہیں یہ ہم سے بہت کچھ لے کر جا رہا ہے۔اس سال ہمیں بہت سی اہم شخصیات چھوڑ کر چلی گئیں یہ لوگ ہمارے ملک کا قیمتی سرما یہ تھے ا نہوں نے پاکستان کے لئے وہ خدمات سر انجام دی ہیں جنہیں کبھی نہیں بھلا یا جا سکتا۔

جسٹس رانا بھگوان داس جسٹس رانا بھگوان داس پہلے ہندو جج تھے جو پاکستان سپریم کورٹ میں جج کے عہدے پر فائز ہوئے،وہ انتہائی سادہ مزاج کے انسان تھے خود مسلمان نہیں تھے لیکن ہمیشہ دوسروں کے نماز روزے کا خیا ل رکھتے تھے وہ ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ تھے۔ان کا انتقال 23فروری2015 کو 73 برس کی عمر میں کراچی میں ہوا۔ملک کی معروف دانشور اور ایک این جی او کی سربراہ سبین محمود کو نہایت بے رحمی سے 24 اپریل 2015 کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی اردو یونیورسٹی اور جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر وحیدالرحمان کو 29اپریل کو شہید کر دیا گیا۔ لیفٹیننٹ (ر) جنرل حمید گل نے بطور آئی ایس آئی سربراہ ملک کے لئے خدمات انجام دی ہیں ان کی خدمات پاکستان کبھی نہیں بھلا سکے گا،وہ پانچ اگست کو علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ علامہ محمد اقبال کے صاحبزادے جسٹس جاوید اقبال کافی عرصے علیل رہنے کے بعد شوکت خانم اسپتال میں 3 اکتوبر کو اس دنیا سے چلے گئے۔

علامہ اقبال نے ان کے نام پر جاوید نامہ کے نام سے شاعری بھی کی ہے۔جاوید اقبال ریٹائرڈ جج تھے اور سماجی سر گرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔جب بھی جاسوسی کہا نیوں کا ذکر آئے گا اشتیاق احمد کا نام سر فہرست آئے گا وہ ملک کے مقبول جاسوسی کہانیوں کے مصنف تھے ،اس سال وہ بھی ہمیں 17نومبر کو سوگوار چھوڑ کر چلے گئے۔مخدوم امین فہیم کے نام سے کون واقف نہیں ،انہوں نے پیپلز پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں ،مخدوم امین فہیم کافی طویل عرصے تک بیمار رہنے کے بعد 21نومبر کو اس دنیا سے چلے گئے۔

معروف شاعر،دانشور،ادیب اور کالم نگار جمیل الدین عالی 23نومبر کو اپنے چاہنے والوں کو اداس چھوڑ کر چلے گئے،ان کا خلاکبھی پر نہیں ہو سکے گا۔ پاکستان کی با فخر بیٹی مریم مختار جنہیں ہم سب کبھی نہیں بھلا سکیں گے 24نومبر کو پاکستان کے تربیتی طیارے کے گرنے کے باعث شہید ہو گئیں۔پاکستان ٹی وی کے عظیم فنکار کمال احمد رضو ی المعروف الن ہمارا قیمتی سر مایہ تھے 17دسمبر کو طویل علالت کے باعث ہم سب کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں