جماعت اسلامی ضلع ملیر کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی، محمد اسلام

پیر 28 دسمبر 2015 22:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ ملیر میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کے سلسلے میں ڈی ایم سی کا سیٹ اپ بنانے کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد تاج، اے این پی کے رہنما سعید افغان اور آزاد پینل کے سربراہ ناظم الدین بلوچ نے ایک وفد کی شکل میں امیر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم محمد اسلام سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر امیر زون لانڈھی محمد نواز خان بھی موجود تھے۔ وفد نے امیر جماعت اسلامی سے کہا کہ ڈی ایم سی کی تشکیل میں جماعت اسلامی ان کے ساتھ تعاون کرے۔ کیونکہ انہوں نے باہم اتحاد کرکے مطلوبہ قوت حاصل کرلی ہے۔ اب جماعت اسلامی بھی اس قوت کا حصہ بن کر ضلع ملیر کی تعمیر اور ترقی میں حصہ لے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم محمد اسلام نے وفد کی معرضات کو پورے اطمینان سے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ضلع ملیر کی تعمیر وترقی کی خواہشمند ہے۔

(جاری ہے)

بلاشبہ اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے تمام تنظیموں کا باہم اکھٹے ہوکر چلنے کا جذبہ قابل قدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ اس سے قبل ڈی ایم سی ملیر کی تشکیل کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی سے جماعت اسلامی کی ابتدائی گفتگو ہوئی تھی۔ جوکہ ابھی تک قائم ہے۔ ہم نئی صورت حال پر اپنی تنظیم سے مشاورت کرکے انشاء اﷲ بہتر فیصلے تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے وفد کو یقین دہائی کرائی کہ اگر آپ سب متفق ہوجائیں تو جماعت اسلامی آپ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں