پاکستان اسٹیل کی بحالی کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی،عبدالحکیم بلوچ
منتخب قیادت عوامی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش اور کرپشن سے پاک عوامی خدمت کا مثالی نمونہ پیش کرے،مسلم پرویز
پیر 28 دسمبر 2015 22:20
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر مملکت برائے مواصلات عبدالحکیم بلوچ نے کہا ہے کہ گذشتہ حکومت کی کرپشن کے سبب شدید تباہی اور بدحالی سے دوچار ہونے والے ادارے پاکستان اسٹیل کی بحالی کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، ادارے کے ملازمین کے مفادات اور ملازمتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا اوراسٹیل مل کے مستقبل سے متعلق تمام فیصلے قومی مفاد میں کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشنِ حدید میں جماعت اسلامی اور مسلم لیگ(ن) کے تحت بلدیاتی انتخابات میں مشترکہ طور پر حصہ لینے اور کامیاب ہونے والے نمائندوں کے اعزاز میں اوریوسی 22اور 23 کے ووٹرز سے اظہار تشکر کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب سے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز ،ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام،عبدالجمیل، ملک تاج،چوہدری فضل حق ، آغا طارق پٹھان، محمد سعید ثانی، صفدر بھٹی ، ممتاز حسین اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر مملکت نے کامیاب نمائندوں سے کہا کہ انہوں نے سندھ حکومت کی نام نہاد جمہوریت اور مافیا کو شکست دی ہے جو بلدیاتی اداروں کی تباہی کی ذمہ دار ہے۔
اس مافیا نے بھاری رشوتوں کے عوض بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کئے جنہوں نے ریکارڈ توڑ کرپشن کی۔ عبدالحکیم بلوچ نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت بے حسی کی مکمل تصویر ہے بار بار احتجاج کے باوجود ملیر ندی سے ریتی بجری کی چوری کا عمل جاری ہے جسکے نتیجے میں نیشنل ہائی وے کو سپر ہائی وے سے ملانے والی سڑک لنک روڈ کے کئی پل مخدوش ہوچکے ہیں اوراس وجہ سے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے جس کے سبب سفری مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ مسلم پرویز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منتخب قیادت انتخابی عمل کی تلخیاں بھلا کر عوامی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے اور کرپشن سے پاک عوامی خدمت کا مثالی نمونہ پیش کرے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت