کراچی:شاہراہ فیصل پر تیز رفتار واٹر ٹینکر الٹنے سے دو افراد زخمی

منگل 29 دسمبر 2015 12:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29دسمبر۔2015ء) شاہراہ فیصل پر تیز رفتار واٹر ٹینکر الٹنے سے دو افراد زخمی جبکہ واٹر ٹینکر مکمل طور تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

شاہراہ فیصل پر نصرت بھٹو انڈر پاس کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر الٹتے ہوئے مکمل طور پر تباہ ہوگیا،جس کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واٹر ٹینکر کو روڈ سے ہٹانے کے لئیشاہراہ فیصل کو وقتی طور پر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا، تاہم بعد میں کھول لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں