روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ؛ اسٹیٹ بینک کا اوپن مارکیٹ میں سٹے بازی روکنے پر زور
مختلف فریقوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے منڈی میں زرمبادلہ کی مناسب رسد موجود ہے،گورنر اسٹیٹ بینک
منگل 29 دسمبر 2015 12:13
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29دسمبر۔2015ء) گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے گزشتہ روز کراچی میں فارن ایکس چینج کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کے دوران کرب مارکیٹ میں شرح مبادلہ سے متعلق مسائل، ایکس چینج کمپنیوں کی کارکردگی اور ان کی ایسوسی ایشن کے کردار پر بات چیت کی گئی۔گورنر اسٹیٹ بینک نے ان مختلف ضوابطی اقدامات کو اجاگر کیا جو حال ہی میں ایکس چینج کمپنیوں کو اپنے کاروبار میں توسیع کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں تاہم انہوں نے ایکس چینج کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ کرب مارکیٹ میں شرح مبادلہ کو مستحکم رکھنے کیلیے اپنا کردار ادا کریں۔
ایکس چینج کمپنیوں کو یاد دہانی کرائی گئی کہ جو ایکس چینج کمپنیاں قابل اطلاق قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی نہیں بنائیں گی ان ایکس چینج کمپنیوں کے خلاف سخت ضوابطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔(جاری ہے)
ایکسچینج کمپنیوں کو جائز تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے شرکا کو بتایا کہ درآمدکنندگان کو ان کی اشیا کی کسٹم کلیئرنس کے وقت ادائیگی کا ثبوت طلب کرنے کے معاملے پر کام ہو رہا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے زور دیا کہ مختلف فریقوں کی ضروریات پوری کرنے کیلیے منڈی میں زرمبادلہ کی مناسب رسد موجود ہے، اس لیے کرب مارکیٹ میں شرح مبادلہ میں حالیہ اتار چڑھاوٴ کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے سٹے بازی پر مبنی ٹریڈنگ کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا جس سے شرح مبادلہ پر غیر ضروری دباوٴ پڑتا ہے، زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 21 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے ایکس چینج کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کو زیادہ موثر بنانے پر زور دیا تا کہ متعلقہ مسائل کو زیادہ مربوط انداز میں حل کیا جا سکے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رینجرزاور پولیس مشترکہ کاروائیاں،9ملزمان گرفتار
تجاوزات کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے،کمشنر کراچی
سوئی سدرن گیس کا پیراڈائز بیکرز فیکٹری پر چھاپہ ، ایف آئی آر درج
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،جام اکرام اللہ دھاریجو
کوئی کسان اپنی زرعی زمین فروخت کریگا تو اس کو کسان کارڈ حکومت کو واپس کرنا ہوگا،سردار محمد بخش مہر
دوسرے منصوبوں کے ساتھ سکھر حیدرآباد موٹروے کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترجیح دی جائے، ناصر حسین ..
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری
سندھ آئندہ تعلیمی سال سائنس کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے طور پر منایا جائیگا۔ سید سردار علی شاہ
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو