کراچی،پولیس اہلکار کو لوٹنے کی کوشش کے دوران فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

منگل 29 دسمبر 2015 12:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے میٹرک بورڈ آفس کے قریب پولیس اہلکار کو لوٹنے کی کوشش کے دوران فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تین ڈاکو میٹرک بورڈ آفس کے قریب ایک پولیس اہلکار کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ڈاکو عبداللہ مارا گیاجبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے ۔ریسکیو ذارئع کے مطابق ہلاک ڈاکو کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں