کراچی، واٹر ٹینکر الٹنے سے دو افراد زخمی جبکہ واٹر ٹینکر مکمل طور تباہ ہوگیا

منگل 29 دسمبر 2015 12:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر تیز رفتار واٹر ٹینکر الٹنے سے دو افراد زخمی جبکہ واٹر ٹینکر مکمل طور تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

شاہراہ فیصل پر نصرت بھٹو انڈر پاس کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر الٹتے ہوئے مکمل طور پر تباہ ہوگیا،جس کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔واٹر ٹینکر کو روڈ سے ہٹانے کے لئے شاہراہ فیصل کو وقتی طور پر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا، تاہم بعد میں کھول دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں