کراچی میں رینجرز اور پولیس کے چھاپے، 77 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں گولا بارود برآمد

منگل 29 دسمبر 2015 14:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29دسمبر۔2015ء) رینجرز اور پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 77 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتارکر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے نیوکراچی، اتحاد ٹاوٴن، موچکو، لیاقت آباد، بھینس کالونی، ملیر سٹی اور لانڈھی میں کارروائیاں کرتے ہوئے 77 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا،فلزمان کا تعلق سیاسی اور کالعدم تنظیموں سے بتایا جاتا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق اورنگی ٹاوٴن اور لی مارکیٹ میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کیا گیا ہے جب کہ گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں