آل کراچی فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھو کھرآپار نیشنل نے بلوچ اسٹار شرافی کو مات دیدی

منگل 29 دسمبر 2015 15:43

آل کراچی فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھو کھرآپار نیشنل نے بلوچ اسٹار شرافی کو مات دیدی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید یاد گاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اہم میچ میں کھو کھرآپار نیشنل نے مد مقابل بلوچ اسٹار شرافی کو پنالٹی ککس پر 3-0سے شکست دیدی کھیل کے دوران مقابلہ 1-1گول سے برا بری پر ختم ہوا کھیل کے 22ویں منٹ پر کھو کھرآپار نیشنل کو ریفری شفیع بلوچ نے پنالٹی الاٹ کی جس پر ان کے کھلاڑی عبدالخالد نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی لیکن کھیل کے آخری لمحات میں بلوچ اسٹار شرافی کے شاہنواز بلوچ نے گول اسکور کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا پنالٹی ککس مرحلے میں کھوکھرآپار نیشنل نے کامیابی اپنے نام کرلی اس میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی معروف فٹ بال آرگنائزر ماسٹر رحیم سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر جلال مراد فٹ بال کلب کے چیئر مین وشدل بلوچ ،کوچ محمد علی ،احمد بلوچ ،طارق خان ،نذر محمد ،دلاور خان اور دیگر موجود تھے اس موقع پر مہمان خصوصی ماسٹر رحیم نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں ریفریز کے فرائض شفیع بلوچ نے اپنے معاؤنین ساتھیوں ممتاز شاہ اور اشرف خان کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر با با آدم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں