آنیوالے دنوں میں کراچی فعال ہو گا ،ملک کے اقتصادی محور کے طور پر کام کرے گا‘ راشدہ یعقوب شیخ
حکومت بجلی کی پیداوار میں ملک کو خود کفیل بنانے کیلئے قلیل، درمیانے اور طویل المدتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے‘ پارلیمانی سیکرٹری
منگل 29 دسمبر 2015 17:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں کراچی فعال ہو گا اور ملک کے اقتصادی محور کے طور پر کام کرے گا،حکومت بجلی کی پیداوار میں ملک کو خود کفیل بنانے کیلئے قلیل، درمیانے اور طویل المدتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ملک میں 12 سے 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی لیکن آج اس میں نمایاں کمی آئی ہے اور معاملات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سستی بجلی بنانے اور لاگت کم کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ زیادہ مسابقت ہو اور بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو کئی سطحوں پر حل کیا جا رہا ہے ۔ مالی سال 2017-18ء میں 10 ہزار میگاواٹ مزید بجلی نظام میں شامل ہو جائے گی اور مزید 15 ہزار میگاواٹ 2025ء میں شامل ہو گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تھر سے کوئلہ کو 36 سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
دیگر پاور پلانٹس کے قیام کا بھی ذکر کیا جو 40 فیصد کم لاگت پر قائم کئے جا رہے ہیں اور اس سے قومی خزانے کو 100 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ انہوں نے دیامر بھاشا پراجیکٹ کا ذکر کیا جس سے 4500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ اس کے علاوہ کے ٹو اور کے تھری کے جوہری پاور پلانٹس، نیلم جہلم، داسو ڈیم اور تربیلا توسیعی منصوبہ سے ملک بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہراتی رابطے میں اضافے کیلئے بھی منصوبوں پر عمل جاری ہے اس ضمن میں انہوں نے لاہور۔کراچی موٹروے، پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی کوریڈور کا حوالہ دیا جو گوادر کو کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر حصوں کو ملک کے بقیہ حصوں سے ملائے گا۔ سکھر۔ملتان موٹروے پر کام بھی جلد شروع ہو گا۔ پاکستان کو دنیا کے 22 معتبر مالیاتی اداروں نے معاشی طور پر مستحکم ملک گردانا ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی
پاکستان میں صرف 5 فیصد لوگ ہی پسند کی شادی کر پاتے ہیں،گیلپ سروے
کراچی، کم سن بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
ْپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں 19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
کراچی: سفید کرولا گینگ سرگرم، پولیس وردی پہن کر امریکا سے آئی خاتون کو لوٹ لیا
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی
سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
محکمہ اوقاف اور شہریوں میں زمین کی ملکیت کے تنازع کا کیس، التوا مانگنے پر چیف جسٹس برہم
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ