کراچی ، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم ثابت ہونے پر ملزمان کو 31سال قید کی سزا سنادی

منگل 29 دسمبر 2015 17:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم ثابت ہونے پر ملزمان کو 31سال قید کی سزا سنادی ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم وقاص کو اقدام قتل ،غیر قانونی اسلحہ ،اور دھماکہ خیز مواد کیس میں مجموعی طور 31سال اور اس کے ساتھی جاویدکو 24 سال قید کی سزا سنائی ملزمان کو جولائی2014میں سعید آباد تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار عطااﷲ کو دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں