نادرا آفس میں خود کش حملے میں 22سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم افسردہ ہے،علی زیدی

منگل 29 دسمبر 2015 22:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے آرگنائزر علی زیدی نے مردان میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کی وحدت کو نقصان پہنچانے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن پاکستانی قوم بلا رنگ و نسل و مسلک ملک دشمن قوتوں کے عزائم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،وہ منگل کوپارٹی سیکریٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ نرسری میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کررہے تھے،اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات دوا خان صابر، کیپٹن (ر) رضوان،ساجد حمید، صائمہ ندیم اور دیگررہنما بھی موجود تھے ۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ مردان کے نادرا آفس میں خود کش حملے میں 22سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم افسردہ ہے۔پختونخواہ کی غیور عوام نے دہشت گردی کی اس جنگ میں بہت بڑی قربانیاں دی ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں