بھارتی وزیراعظم مودی کا دورہِ پاکستان انتہاپسندانہ نظریات کی شکست اور امن کی جیت ہے، ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی

منگل 29 دسمبر 2015 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) پاکستان ہندوکونسل کے سرپرستِ اعلیٰ اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہِ پاکستان کو انتہاپسندانہ نظریات کی شکست اور امن کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نفرتوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنے کا وقت آگیا ہے،وزیراعظم نواز شریف کی مہمان نوازی نے دونوں ممالک کے عوام کے دِل جیت لیے ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے اپنی نوعیت کے پہلے ماتا جگران میلہ کے افتتاح کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کی سرحد پر واقع چونڈیو مندر نگرپارکرمیں عوام کی بھرپور شمولیت نے ثابت کردیا کہ دین دھرم کے نام پراب اور مزید نفرت انگیز سیاست کی گنجائش نہیں، ہر مذہب کا ماننے والا امن سے جینا چاہتا ہے، انہوں نے وزیراعظم مودی کے دورہِ پاکستان کے خطے پر دوررس مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سالِ نو پاکستان اور بھارت کے عوام کے مابین محبتوں اور امن و سلامتی کا پیغام لیکر آئے گا اور اس سلسلے میں پاکستان ہندوکونسل دونوں ممالک کے عوام کو قریب تر لانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں